Saturday, May 8, 2010

پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی

امریکہ کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکہ میں کسی بھی دہشت گرد حملے کی صورت میں جس کا تعلق پاکستان سے ہو پاکستان کو سنگین نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

تاہم امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ان سنگین نتائج کی وضاحت نہیں کی جن کے بارے میں پاکستان کو خبر دار کیا گیا ہے۔

پاکستان کو خبر دار کرنے کے ساتھ ہی وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے زیادہ تعاون کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس تعاون کو مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔

گزشتہ ہفتے کو نیویارک میں پاکستان نژاد فیصل شہزاد کو نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں بم رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

درین اثناء امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے مزید مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے جس میں پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کی تجویز بھی شامل ہے۔

No comments:

Post a Comment