پاکستان کی عدالتوں میں زیرِ التوا مقدموں کی تعداد تیرہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان زیرِ التو مقدموں میں ایک لاکھ پچاسی ہزار مقدمے پاکستان کی اعلی عدالتوں میں پڑے ہیں۔
پاکستان میں سستا اور فوری انصاف دلانے کے بلنگ بانگ دعوی ماضی کی بہت سے حکومتیں کرتی رہی ہیں۔ لیکن اس ضمن میں کسی بھی جہموری یا فوجی آمریت میں کوئی ٹھوس کام نہیں کیا گیا۔ دو سال قبل عدلیہ کی آزادی کی تاریخی جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آنے والی ’آزاد عدلیہ‘ سے عدالتوں میں برس ہا برس تک دھکے کھانے والے لوگوں نے بہت سی امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ دو سال گزرنے کے باوجود سستے اور فوری انصاف کا حصول ایک خواب ہی معلوم ہوتا ہے۔
No comments:
Post a Comment