
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر سید سلیم رضا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ صدرِ پاکستان کے ترجمان نے گورنر کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ صدر نے وزیر اعظم کے مشورے پر گورنر سٹیٹ بینک کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے
سٹیٹ بینک کا گورنر تین سال کے لیےتعینات کیا جاتا ہے۔ سید سلیم رضا کو یکم جنوری 2009 کو گورنر سٹیٹ بینک تعینات کیا گیا تھا اور ابھی ان کے عہدے کی معیاد میں قریباً ڈیڑھ سال باقی تھا۔
سید سلیم رضا کو سابق گورنر ڈاکٹر شمشار اختر کے عہدے کی مدت ختم ہونے کےبعد تعینات کیاگیا تھا۔
سید سلیم رضا گورنر سٹیٹ بینک کے عہدے پر تعینات ہونے سے پہلے 2006 سے پاکستان بزنس کونسل کے سربراہ تھے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ سید سلیم رضا نے گورنر سے عہدے پر فائز کیے جانے سے پہلے چھتیس برس تک دنیا کے مختلف مالیاتی اداروں میں میں کام کا تجربہ رکھتے تھے۔
No comments:
Post a Comment