سلامتی کونسل میں ایران پراقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کی قرار داد منظور کرلی گئی، برازیل اور ترکی نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
دوسری جانب ایران نے پابندیوں کی نئی قرارداد کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے پابندیوں کی نئی قرارداد کی منظوری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ یہ ایک استمعال شدہ رومال‘ ہے، جو کوڑے دان کے لیے موزوں ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ’ میں دنیا کی بڑی طاقتوں میں سے ایک کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جو قرارداد آپ نے جاری کی ہے وہ ایک استعمال شدہ رومال کی طرح ہے جسے کوڑے دان میں پھینک دینا چاہیے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’ وہ اس قابل نہیں ہیں کہ ایران کو نقصان پہنچا سکیں۔‘
اس سے پہلے امریکہ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف نئی قرارداد میں مجوزہ پابندیاں ماضی میں لگائی گئی پابندیوں سے کہیں زیادہ سخت ہونگی۔ سلامتی کونسل میں اب سے تھوڑی دیر پہلے منظور کی جانے والی قرارد داد کی حمایت میں بارہ اور مخالفت میں دو ووٹ پڑے جبکہ لبنان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ایران کے خلاف پا بندیاں چوتھی مرتبہ عائد کی جارہی ہیں تاہم صدر اوباما کے اقتدار میں آنے کے بعد ایران کے خلاف یہ پہلے قرار داد ہے۔
No comments:
Post a Comment