Friday, June 18, 2010

’طالبان ہیں مگر حکومت کہتے شرماتی ہے‘

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ پنجابی طالبان ان کے صوبے میں موجود ہیں اور صوبائی حکومت اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے شرماتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’احمدیوں پر حملوں میں رحیم یار خان اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے لڑکے ملوث ہیں اور وہ پنجابی ہیں۔ لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نئی نویلی دلہن کی طرح اپنے شوہر کا نام لینے سے شرماتی ہے بالکل اِسی طرح پنجابی طالبان کا نام لینے سے شرماتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کو عوام کی تائید حاصل نہیں ہے اور عوام ان سے نفرت کرتے ہیں۔’آپ دیکھ لیں پنجاب اسمبلی میں تین سو اکہتر نشستیں ہیں لیکن مذہبی تنظیموں کو صرف دو ملی ہیں اور وہ بھی انتہا پسند قوتیں نہیں ہیں‘۔

No comments:

Post a Comment