Monday, June 28, 2010

تین جنگی طیارے پاکستانی فضائیہ کے بیڑے میں

پاکستانی فوج کو امریکہ سے ملنے والے تین جنگی طیارے پاکستانی فضائیہ کے بیڑے میں باقاعدہ شامل کیے گئے ہیں۔

ایف سولہ بلاک باون کے ان طیاروں کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی تقریب اتوار کے روز جیکب آباد میں شہباز ایئر بیس پر منعقد ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کی شمولیت سے پاکستانی فضائیہ کی طاقت میں زیادہ اضافہ ہوگا کیونکہ ان طیاروں میں رات کو ہدف بنانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

No comments:

Post a Comment