Tuesday, July 6, 2010

’پنجاب میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن نہیں


پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہوگا اور صوبے میں شدت پسندوں کے خلاف جو بھی کارروائی ہوگی وہ صوبائی حکومت خود کرے گی جس میں وفاقی حکومت اور اس کے ادارے مکمل تعاون کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور سول اور خفیہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔


قمر الزماں کائرہ نے بتایا کہ اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف قومی حکمت عملی پر نظر ثانی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنے اور انسداد دہشتگردی کے خلاف بنائے گئے ادارے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment