Tuesday, July 27, 2010

پاکستان اب بھی طالبان کی مدد کر رہا ہے: ویکی لیکس


برطانیہ اور امریکہ کے دو بڑے اخبارات کے مطابق ویب سائٹ وکی لیکس کے ذریعے افغان جنگ کی جو دستاویزات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق پاکستان اب بھی طالبان کی مدد کر رہا ہے۔


امریکہ اور برطانیہ کے دو بڑے اخبارات کے مطابق انٹرنیٹ پر خفیہ معلومات جاری کرنے والے ویب سائٹس وکی لیکس افغانستان میں امریکی فوج کی نوے ہزار سے زائد خفیہ معلومات منظرِ عام پر لائی ہے۔

منگل کو امریکہ کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ افغان جنگ سے متعلق نوے ہزار سے زائد خفیہ معلومات کے منظرِ عام پر آنے سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ امریکی فوج کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں خفیہ معلومات منظرعام پر آئی ہیں۔

No comments:

Post a Comment