Thursday, July 29, 2010

فضائی حادثہ: لاشوں کی شناخت کا کام جاری

بدھ کی شام تک اسلام آباد میں لاشوں اور جسمانی اعضاء کے ایک سو بتیس تھیلے ہسپتال لائے گئے تھے جس کے بعد پینتیس لاشوں کو شناخت کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بدھ کی کارروائی کے اختتام تک اڑتیس لاشوں کی شناخت کی جا سکی تھی۔

حکام نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت کا کام ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعے جاری رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ جمعرات کو جائے حادثہ پر جہاز کے ملبے اور بلیک باکس کی تلاش بھی جاری رہے گی۔

شہزاد ملک، ذیشان ظفر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

No comments:

Post a Comment