پشاور اور مضافات میں چھ سو نوے افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہیں، متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات، صوبے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمینٹ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کہاگیا ہے کہ پشاور اور مضافاتی علاقوں میں اب تک چھ سو نوے ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک سو پندرہ افراد لاپتہ اور آٹھ ہزار چوالیس کو بچالیاگیا ہے۔ بیان کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقوں میں نوشہرہ اور چارسدہ بھی شامل ہیں۔
تاہم غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے۔
No comments:
Post a Comment