Saturday, August 7, 2010

پاکستان میں ڈیجیٹل سنیما کی آمد

پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل سنیما زیر تعمیر ہے، جہاں تھری ڈی فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔

چھ کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے تیار ہونے والا تین تھیٹروں پر مشتمل یہ سنیما رواں سال اکتوبر میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی کے ایٹ ریئم مال میں ان تین تھیٹروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور اب اسے دیگر ساز و سامان سے آراستہ کیا جا رہا ہے، تینوں تھیٹروں میں چھ سو ستر شائقین کی گنجائش ہے جبکہ بیالیس فٹ کی سکرین پر شائقین مووی دیکھ سکیں گے۔

دنیا کے چالیس ممالک میں پندرہ ہزار سے زائد تھری ڈی سنیما ہیں اور پاکستان کا شمار بھی ان ممالک میں ہو جائے گا۔

انیس سو ننانوے سے لیکر اب تک ایک ہزارتھری ڈی فلمیں ریلیز کی جاچکی ہیں۔

کراچی سے ہمارے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق پاکستان کے اس پہلے ڈیجیٹل سنیما کے منتظمین مانڈی والا انٹرٹینمنٹ کمپنی ہے، اس کمپنی کے مالک ندیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے پاکستان بیسویں صدی میں داخل ہو جائے گا۔

No comments:

Post a Comment