Saturday, September 18, 2010

متاثرین کیلیے مزید ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر درکار


اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دو ارب ڈالر سے زائد امداد کی اپیل جاری کی ہے۔

اقوام متحدہ کی تاریخ میں اس سے پہلے کسی قدرتی تباہی کے لیے اتنے بڑے پیمانے پر مدد کی اپیل نہیں کی کی گئی ہے۔

یہ امداد، جس میں سے پچاس کروڑ ڈالر کی رقم پہلے ہی اکھٹی کی جا چکی ہے، آئندہ ایک برس کے دوران چودہ ملین سیلاب زدگان کی مدد اور اقتصادی ڈھانچہ کھڑا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی جو اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔

جس امدادی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے وہ اقوام متحدہ کے قریباً پندرہ مختلف شعبہ جات اور سو سے زائد دیگر امدادی اداروں کے کئی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

پاکستان کی تاریخ کی اس بدترین آفت سے تقریباً دو کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں انگلستان سے بڑا زمینی رقبہ پانی میں ڈوب چکا ہے اور اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اب اس نئی اپیل سے سیلاب کی اس تباہی و بربادی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جس سے پاکستان اس وقت دوچار ہے۔

No comments:

Post a Comment