Wednesday, June 9, 2010

انگلینڈ کی وارم اپ میچ میں فتح

جنوبی افریقہ میں فٹبال کے عالمی کپ کے شروع ہونے سے پہلے وارم اپ میچ میں انگینڈ نے مقامی پلیٹنیم سٹار کلب کو تین صفر سے ہرا دیا ہے۔

عالمی کپ میں انگلینڈ کا پہلا میچ بارہ جون کو امریکہ کے ساتھ ہو گا۔

میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑی وائن رونی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو میچ کے شروع میں ہی برتری دلا دی۔

انگلینڈ کی ٹیم کے کوچ کیپلو کو وائن رونی سے اسی طرح کے کھیل کی توقع تھی لیکن کوچ کے لیے رونی کی شخصیت کا برا پہلو جو ان کے تعاقب میں رہتا ہے پریشانی کا باعث ہے۔

انگلینڈ کو اگر جنوبی افریقہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے تو لازمی طور پر رونی کی اس خامی پر قابو پانا ہو گا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں وائن رونی کی پلیٹنیم سٹار کلب کے کھلاڑی کے ساتھ ناچاقی ہو گئی اور اس سے پہلے کہ انھیں ایمپائر کی جانب سے کوئی وارننگ ملتی ان کے کوچ نے مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو سلجھایا۔

انگلینڈ نے اگرچہ ایک کمزور ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ میں فتح حاصل کی ہے لیکن بارہ جون کو امریکہ کے ساتھ عالمی کپ کے میچ سے پہلے اس کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

No comments:

Post a Comment