فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار دس کے گروپ سی کا میچ انگلینڈ اور الجیریا کے درمیان برابر رہا اور دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اگرچہ انگلینڈ نے الجیریا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔
انگلینڈ کے وین رونی، سٹیفن جیرالڈ اور ہیسکی گیند کو گول میں پھینکنے کی کوششیں کرتے رہے لیکن ان کی کوئی بھی ہٹ ایسی نہیں تھی جو الجیریا کے گول کیپر کو پریشان کر سکتی۔
دوسرا ہاف بھی اسی طرح ہوا اور انگلینڈ کی ٹیم گول کرنے کے مواقع ضائع کرتی رہی۔
No comments:
Post a Comment