پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف کھیلنے کا مزا ہی کچھ اور ہے وہ روایتی حریف کے خلاف کھیل کر بہت زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ہفتے کو ایشیا کپ میں مدمقابل ہورہی ہیں اور شاہد آفریدی اس میچ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔
دمبولا کے رانگیری اسٹیڈیم میں ٹیم کی ٹریننگ کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں کی جو باڈی لینگویج ہوتی ہے وہ کسی دوسری ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہونے والے میچ کا اپنا پریشر ہوتا ہے لیکن مزا پریشر میں کھیلنے کا ہی ہے اور تمام کھلاڑیوں کو اس پریشر میں کھیل کر مزا آتا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ بھارتی بولنگ کو قابو کرسکیں ۔
انہوں نے کہا کہ سینئر کرکٹرز کا تجربہ اپنی جگہ لیکن ٹیم ایسے جونیئرز بھی چاہتی ہے جو آئیں اور اپنی اچھی کارکردگی سے ٹیم کا حصہ بن کر رہیں تاہم اسوقت بڑی مشکل ہوتی ہے جب جونیئرز بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
شاہد آفریدی سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ 270چھکوں کے جے سوریا کے عالمی ریکارڈ سے صرف3 چھکوں کی دوری پر ہیں کیا احساسات ہیں ؟ تو وہ بولے اس وقت یہ نہ پوچھیں جب وہ یہ ریکارڈ توڑدیں گے تب بتائیں گے کہ کیا محسوس کررہے ہیں۔

Afridi Bhai zayada bateen mat karo public bht maree gi.......
kehte hen naa... batee karne se behtar he kuch kar ke dkhao........

No comments:
Post a Comment