Wednesday, February 2, 2011

مصر میں ٹیکنالوجی کے ذریعے احتجاج

مصر میں جاری حکومت مخالف مظاہروں پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی ہے لیکن مصری باشندے فیکس مشینوں، ریڈیو اور ڈائل اپ موڈیم کا استعمال کر رہے ہیں۔

ستائیس جنوری کو حکومت کے احکامات پر تمام بین الاقوامی لائنز منقطع کردی گئیں جس کے باعث مصر انٹرنیٹ سے کٹ گیا۔

لیکن اس پابندی کے باعث لوگوں نے پیغام رسانی کے لیے پرانے آلات کا استعمال شروع کردیا۔

مظاہرین ان آلات سے ایک دوسرے کو یہ بھی بتا رہے ہیں کہ کیسے مصر کے اندر پیغام رسانی کو بحال رکھا جا سکتا ہے۔

حکومتی پابندی کے بعد ڈائل اپ موڈیم کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی نہایت آسان طریقہ ہے۔ بین الاقوامی ٹیلیفون نمبرز پر مبنی ایک لمبی فہرست مصر میں لوگوں کے پاس ہے جس سے ڈائل اپ موڈیم کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہے۔

ڈائل اپ موڈیم کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے فرانس، امریکہ، سویڈن، سپین اور دیگر ممالک کے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

منالا نامی بلاگ میں لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ کسی طر اپنے موبائل، بلو ٹوتھ اور لیپ ٹاپ پر ڈائل اپ موڈیم استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس بلاگ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی کالیں کرنا مہنگا تو ہے لیکن یہی طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ جلد سے جلد پیغام بھیج سکتے ہیں۔

فیکس مشینوں کا بھی بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ ’اینونیمس‘ یعنی بے نام نامی گروہ نے سکولوں میں طلبہ تک پیغام پہنچانے کے لیے فیکس مشین کا استعمال کیا ہے۔ یہ گروہ وکی لیکس میں مصر سے متعلق خفیہ کیبلز کو سکولوں میں طلبہ تک پہنچا رہا ہے تاکہ اس حکومت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک معلومات پہنچ سکیں۔

No comments:

Post a Comment