حکومت مخلص ہو تو 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم۔ اگر حکومت 6 ماہ میں بجلی کی کمی پوری کرنے کا ٹارگٹ پورا نہیں کر سکتی تو میں یہ چیلنج قبول کرنے کو تیار ہوںمیاں افتخار احمد
حکومت مخلص ہو تو 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو سکتی ہے ۔ مسلسل تین تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، دورانیہ12 سے 15گھنٹے تک پہنچ گیا۔وفاقی وزیر پانی وبجلی پرویز اشرف نے قوم سے جھو ٹے وعدے کرنے کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑڈالے۔سرکٹ ہائوس میں ہونیوالے تاجروں کے ساتھ معاہد بھی لالی پاپ نکلا۔معاہدہ میں شریک پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی پریشان ہو گئے۔ ان خیالات کا اظہار معروف تجزیہ نگار میاں افتخار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجر مزدور انڈسٹری اتحاد نے فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کی کال دی تو وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف ہڑتال ختم کروانے اچانک فیصل آباد پہنچ گئے اورسرکٹ ہائوس میں چوہدری اعجاز ورک ایڈووکیٹ ایم این اے ٴ بدر الدین چوہدری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اہم رہنمائوں صنعت کاروں اور تاجروں کی نمائندہ شخصیات کے ساتھ وعدہ کہ انڈسٹریل ایریا میں چار جبکہ کمرشل اور ڈومیسٹک ایریا میں چھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو گی جس پر ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ۔اور چند روز بعد ہی یہ وعدہ بھی سابقہ وعدوں کی طرح ہوا میں اڑ گیا اور تین تین گھنٹے گرڈ سٹیشن بند کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 15 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ میاں افتخاراحمد نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اگر قصور وار ہے تو مسلم لیگٟنٞ کے ارکان اسمبلی بھی اس سے زیادہ قصور وار ہیں جن کوپاکستان کے عوام نے ووٹ دیکر ایوانوں میں پہنچایا مگر انہوں نے عوام کی نمائندگی کا حق ادا ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر چاہے تو لوڈ شیڈنگ صرف 6 ماہ میں ختم کر سکتی ہے مگر یہاں پر ٹارگٹ کچھ اور نظر آتے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت پاور جنریشن کے لئے اتنے یونٹ موجود ہیں کہ ہمیں بجلی کی کمی پوری کرنے کے لئے رینٹل پاور ہائوس لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔وزیروں مشیروں کے ٹارگٹ ہی کچھ اور نظر آ رہے ہیں یا ان کے پاس پلاننگ کرنے کے لئے دماغ نہیں ہیں۔ اگر حکومت 6 ماہ میں بجلی کی کمی پوری کرنے کا ٹارگٹ پورا نہیں کر سکتی تو میں یہ چیلنج قبول کرنے کو تیار ہوں حکومت صرف مجھے اختیارات اور ذرائع مہیا کر دے تو ملک سے 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا
No comments:
Post a Comment